ڈھاکہ (اوصاف نیوز) افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی سے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے بارے میں سوال کیا گیا لیکن سیدھا سا سوال ٹیڑھا نکلا۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد نبی ہندوستان کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے سوال پر غصے میں آگئے۔
محمد نبی نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ مجھے اس معاملے سے کیا لینا دینا، سیاست میں میرا کردار کیا ہے؟
تاہم محمد نبی نے صرف اتنا کہا کہ مستفیض اچھا باؤلر ہے اور بچ گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکال دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ایران نے یورپی سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کر لیا

