Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے ایم ٹو، فیض پور سے جڑانوالہ تک موٹروے ایم تھری، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ایم فور اور کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال تک لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کا ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:افغان کرکٹر محمد نبی سوال پر برہم

یہ بھی پڑھیں