لاہور (اوصاف نیوز) اپنی زمین کا مالک بننا آسان ہو گیا، پنجاب حکومت نے شہریوں کو یہ طریقہ کار اپنانے کی سہولت فراہم کر دی۔
پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ (پلس) کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ مشترکہ اراضی کی تقسیم اب آسان ہو گئی ہے، اب زمین کی بروقت تقسیم کا عمل گھر بیٹھے آسانی سے کیا جا سکے گا۔
صوبے نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ وہ گھر بیٹھے اپنی مشترکہ زمین باآسانی اور بالکل مفت تقسیم کر سکتے ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اپنی زمین کے خود مختار مالک بنیں، اب تک تقریباً 55,024 خواتین اپنی زمین کی خود مختار مالک بن چکی ہیں۔
شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ درخواست صرف اس صورت میں قبول کی جائے گی جب درخواست گزار کا نام اور شناختی کارڈ نمبر فرد میں کسی مالک کے نام سے مماثل ہو۔
مزید پڑھیں:ایران میں بدامنی، مظاہرین منتشر، سیکڑوں افراد ہلاک


