لاہور (اوصاف نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض سرانجام دیں گے۔
میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل آفریدی بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سپر سکس مرحلے اور ناک آؤٹ میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اگلے مراحل کے لیے عہدیداروں کا انتخاب کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انڈر 19 ورلڈ کپ زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
ورلڈ کپ کے لیے 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، انگلینڈ، زمبابوے اور سکاٹ لینڈ ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:روپے کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال مہنگے، درہم سستا


