Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

روپے کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال مہنگے، درہم سستا

کراچی (اوصاف نیوز)اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ یو اے ای درہم سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280.01 روپے سے کم ہو کر 280 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 281.05 روپے پر برقرار رہی۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 22 پیسے مہنگا ہو کر 330.29 روپے، برطانوی پاؤنڈ 87 پیسے اضافے کے بعد 381.12 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.41 روپے کا ہو گیا۔

تاہم یو اے ای درہم کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد درہم 77.23 روپے پر آ گیا۔
مزید پڑھیں‌:موسم سرما میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

یہ بھی پڑھیں