تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی یونیورسٹیوں نے اپنے امتحانات ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیے ہیں اور ایرانی یونیورسٹیوں نے بین الاقوامی طلباء کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء سے درخواست ہے کہ وہ اس تناظر میں اپنے پروگرام ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانی شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے تمام سفری دستاویزات بالخصوص امیگریشن سے متعلق دستاویزات جیسے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ وغیرہ اپنے پاس رکھیں۔ میعاد ختم ہونے یا دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں پاکستان ایمبیسی سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لے، وزیر بلدیات سندھ


