لاہور (اوصاف نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اگرچہ قومی ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، تاہم کپتان سلمان علی آغا کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے صرف 12 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کی اننگز کا اسٹرائیک ریٹ 375.0 رہا، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے (کم از کم 10 گیندیں کھیلنے کی شرط کے ساتھ، فل ممبر ٹیموں کے خلاف) سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف 11 گیندوں پر 38 رنز بنا کر 345.5 کا اسٹرائیک ریٹ حاصل کیا تھا۔ سلمان علی آغا نے یہ ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن کے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے تاحال زیرِ التواء، شیخ وقاص اکرم


