Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شاداب خان نے بگ بیش لیگ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ 15 میں ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے بقیہ میچز نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔

شاداب خان اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے رہے ہیں اور ابتدائی طور پر ان کی بگ بیش لیگ میں واپسی متوقع تھی تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وہ لیگ میں واپس نہیں آئیں گے۔

اپنے پیغام میں شاداب نے سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیم کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوشی ہوئی، حالانکہ اس بار ٹیم فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔

اطلاعات کے مطابق شاداب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں شاداب خان نے سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور 104 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں‌:سلمان علی آغا کی شاندار اننگز، نیا ریکارڈقائم

یہ بھی پڑھیں