Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا

ملتان(اوصاف نیوز)پی سی بی نے ملتان سلطانزکی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےملتان کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کومدعو کر لیاہے جو ملتان سلطانز ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے ملتان فرنچائز کی آکشن کے سلسلے میں درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز 30 جنوری تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان فرنچائز کے لیے بڈز بھی 30 جنوری کو ہی اوپن کی جائیں گی، جبکہ صرف وہی کمپنیاں بڈنگ کے عمل میں شامل ہوں گی جو ٹیکنیکل طور پر کوالیفائی قرار دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اس سے قبل ملتان فرنچائز کو سیزن 11 کے لیے خود چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے بعد ملتان فرنچائز کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات سستی ہونیکا امکان

یہ بھی پڑھیں