Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اہم خبر آگئی

لاہور( اوصاف نیوز) سانحہ 9 مئی کے دوران مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید کارروائی 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔ مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل کے طور پر کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، جہاں پراسکیوشن کے گواہان جرح کے لیے پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا نے 13 گواہان پر جزوی جرح مکمل کر لی، تاہم بعض ملزمان کے وکلا کی جرح ابھی باقی ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش ہونے کا پابند کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت اس مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے۔ زیر حراست رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید بھی مقدمے میں نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے آفس کو نذر آتش کرنے کے حوالے سے دو مقدمات درج ہیں۔ زیر سماعت کیس تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 366/23 سے متعلق ہے۔

پراسکیوشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:مریضوں کے ساتھ چوہوں کے ڈیرے، بھارتی اسپتال کی غلاظت سے بھری ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں