Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

مریضوں کے ساتھ چوہوں کے ڈیرے، بھارتی اسپتال کی غلاظت سے بھری ویڈیو وائرل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال میں آرتھوپیڈکس وارڈ میں چوہوں کی موجودگی کی غلاظت سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے مریضوں کی حفاظت اور اسپتال کے صفائی کے معیار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہے آکسیجن پائپ لائن اور طبی آلات کے قریب آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ مریض آس پاس سوئے ہوئے ہیں جس سے انفیکشن کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر شدید تنقید کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ دیگر ممالک میں جانوروں کو بھی اس سے بہتر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ اگر آپ اس اسپتال میں مریض ہیں تو چوہوں کے ساتھ کھیلنا یقینی ہے۔

ڈاکٹر کلیکا لکھتی ہیں کہ یہ سپتال نہیں چڑیا گھر کے کلینک ہیں۔

کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ اگر آپ غریب ہیں تو آپ کے ساتھ اسی طرح برتاؤ ہوگا۔ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ اے آئی ہے یعنی اینیمل انٹیلیجنس۔
اسپتال میں چوہوں کی موجودگی نے انتظامیہ کی صفائی اور حفاظتی اقدامات پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مریضوں کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ مسئلہ کئی دنوں سے موجود تھا اور نرسنگ عملہ اور ڈاکٹروں کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
مزیدپڑھیں:حسینہ واجد عام انتخابات میں بھاری کامیابی کیسے حاصل کرتی رہیں؟

یہ بھی پڑھیں