اسلام آباد(اوصاف نیوز)خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود میں کڑی نگرانی جاری ہے اور پاک فضائیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسی سلسلے میں لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے سیکٹرز 14 اور 15 کو 14 اور 15 جنوری کو مخصوص اوقات کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان دنوں شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک جنگی طیاروں کی مشقیں کی جائیں گی، جس کے دوران کمرشل پروازوں کے کپتانوں کو متبادل فضائی روٹس کے ذریعے طیارے اڑانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے نیا NOTAM جاری کرتے ہوئے تمام کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مخصوص فضائی روٹس کی جگہ متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری، سعودی ریال سستا ہو گیا


