بندر سری بگوان (انٹرنیشنل ڈیسک) برونائی دارالسلام نے پاکستانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو اپنے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں خدمات انجام دینے کی دعوت دی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ایک سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے دلچسپی رکھنے والے ڈاکٹروں کو آگاہ کریں۔
سرکلر کے مطابق، برونائی کو سینئر میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز اور ویمن میڈیکل آفیسرز کے علاوہ میڈیسن، کریٹیکل کیئر، نیونیٹولوجی، ہیماٹولوجی، ریمیٹولوجی اور یورولوجی کے ماہرین کی ضرورت ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کی رہنمائی کے لیے وزارت اوورسیز پاکستانیز نے درخواست گزاروں کو مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن لیڈرز کی عمران خان سے ملاقاتیں وقت کی ضرورت ہیں، پی ٹی آئی پنجاب

