لاہور (اوصاف نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 26 مارچ 2026 سے شروع ہوگا۔
لاہور میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، اور آکشن یا ڈریکشن ماڈل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کی، جبکہ اس میں 8 فرنچائز کے مالکان، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر پی سی بی اور پی ایس ایل ٹیمز کو مبارکباد دی گئی۔
پی سی بی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے شیڈول، کھلاڑیوں کی ریٹینشنز، ڈرافٹ، اور ڈائریکٹ سائننگز کے آپشن پر تفصیلی غور کیا گیا۔ مزید امور پر غور کے لیے ایک ورکنگ گروپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ضرورت کے تحت گورننگ کونسل کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 اراکین کی رکنیت معطل


