پشاور(اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے 28 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کے لیے ہر سال 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کروانا لازمی ہے اور قواعد و ضوابط کے تحت الیکشن کمیشن 16 جنوری کو کارروائی کا پابند ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے صوبائی ارکان میں ہمایوں خان، شکیل احمد، محمد راشد خان، عباد اللہ اور زاہد چن زیب شامل ہیں۔
اکرام اللہ، نذیر احمد عباسی، مرتضیٰ خان، زرشاد خان، محمد ظاہر شاہ، احتشام علی، خالد، ارباب وسیم، سمیع اللہ، ظاہر خان اور ملک طارق اعوان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ زر عالم خان، میاں محمد عمر، اشفاق احمد، شاہ ابو تراب، محمد سجاد، محمد اقبال خان، ہشام انعام اللہ، آصف خان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
معطل ارکان میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 4 خواتین ارکان افشاں حسین، جمیلہ پراچہ، سیدہ سونیا شاہ اور خدیجہ بی بی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع کرانے پر معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:خوشخبری، ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے نئی آسامیوں کا اعلان




