Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا ویزا پروسیسنگ کن افراد کے لیے معطل؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ نے 21 ممالک بشمول پاکستان کے درخواست دہندگان کے لیے امیگرنٹ ویزا کے اجراء کو آئندہ ہفتے سے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا کہ یہ اقدام امریکی عوام کے تحفظ اور ویزا درخواست دہندگان کی سخت جانچ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ معطلی 21 جنوری سے لاگو ہوگی اور امریکی سیکریٹری روبیو نے اسے نافذ کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ویزا کی پروسیسنگ صرف اس وقت دوبارہ شروع ہوگی جب نئے درخواست گزار امریکی امیگریشن کے مکمل جانچ عمل سے گزر جائیں اور اپنی اہلیت ثابت کر لیں، بشمول یہ کہ وہ امریکہ پہنچنے کے بعد سرکاری امداد پر انحصار نہیں کریں گے۔

امریکی سفارت خانہ نے واضح کیا کہ یہ معطلی صرف امیگرنٹ ویزا پر لاگو ہوگی اور نان امیگرنٹ ویزا (سیاحتی، تعلیمی، کھیلوں یا ہنر مند کارکنان کے ویزا) کی درخواستوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں‌ٌ:پی ایس ایل سیزن 11کے شیڈول کا اعلان

یہ بھی پڑھیں