Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

نواز شریف اور محمود اچکزئی کے رابطے، اہم تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انہیں محمود اچکزئی اور نواز شریف کے درمیان رابطے کا علم نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج ہم نے اچھا اور مثبت قدم اٹھایا ہے، پی ٹی آئی کو بھی مثبت قدم اٹھانے چاہیے، اس طرح اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے درمیان رابطے کا علم نہیں، اچکزئی مشکل وقت میں ہمارے دوست ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف ان کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی مذاکرات کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی والے جب ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بانی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے بھی کہتے ہیں کہ بانی سے ملنے کا موقع ملا تو منا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اپوزیشن ارکان کی رائے جاننے کے بعد کارروائی کی اور محمود خان اچکزئی کو مطلع کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا عمل چیئرمین سینیٹ کے آتے ہی شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو واپس آنا چاہیے اور قائمہ کمیٹیوں میں بھی بیٹھنا چاہیے، وہ کچھ چیزوں پر حکومت سے تعاون کریں اور کچھ جگہوں پر اپنے معاملات کو بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی تیاریوں سے لگتا ہے کہ وہ 8 فروری کی کال واپس نہیں لیں گے، احتجاج کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ میں آکر بھرپور کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں‌:امریکا ویزا پروسیسنگ کن افراد کے لیے معطل؟ تفصیلات جانیے

یہ بھی پڑھیں