Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان کا طبی معائنہ، تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (اوصاف نیوز)پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، جبکہ ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے ان کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو کچھ ادویات تجویز کی ہیں اور ڈاکٹرز کی ٹیم اپنی میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو ارسال کر دے گی۔
مزید پڑھیں‌:نواز شریف اور محمود اچکزئی کے رابطے، اہم تفصیلات منظر عام پر

یہ بھی پڑھیں