Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

20سے 23 جنوری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ثمرہ فاطمہ:شہر میں شدید دھند ،حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بھی برقرار ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا،3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے البتہ20سے 23 جنوری تک تیز ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ستھ بارش جبکہ ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کرایہ داروں کی سُنی گئی

یہ بھی پڑھیں