Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یمن کے وزیر اعظم مستعفی، وزیر خارجہ نئے وزیر اعظم مقرر

صنعا (اوصاف نیوز) یمن کے وزیر اعظم سالم صالح بن بریک نے اپنی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صدراتی قیادت کی کونسل نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپ، جنوبی عبوری کونسل، نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب پہنچ گئے تھے، جسے سعودی عرب نے اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

یہ اقدام یمن میں سیاسی استحکام کی کوششوں اور علیحدگی پسند دھڑوں کے اثرات کے درمیان سامنے آیا ہے، جبکہ نئی قیادت سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ملک میں حکومت کی فعالیت کو بحال کرے گی اور داخلی و خارجی مسائل پر توجہ دے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

یہ بھی پڑھیں