ہرارے(اوصاف نیوز)انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
سکاٹش کپتان تھامس نائٹ کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اگر ہم ابتدائی ایک گھنٹہ احتیاط سے گزار لیں تو اس پچ پر رنز بنائے جاسکتے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد شایان اور عمر زیب کی جگہ علی حسن بلوچ اور محمد صیام کو شامل کیا گیا ہے۔ آج کھیلے جانے والے دوسرے میچز میں سری لنکا اور آئرلینڈ اور جنوبی افریقا اور تنزانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
سری لنکا نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تنزانیہ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدید زلزلہ


