(اوصاف نیوز) اسلام آباد اور اس کے اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور اس کے اطراف میں دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:ایس بی سی اے نے عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا


