Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایس بی سی اے نے عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا

کراچی (اوصاف نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کیے جانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کردیا ہے۔

بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد وہ کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
مزید پڑھیں:شاہی خاندان کو بڑا صدمہ، سعودی شہزادہ وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیں