سعودی عرب(اوصا ف نیوز)سعودی عرب میں ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کا انتقال گزشتہ روز ہوا، نماز جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شہزادوں، حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سعودی عرب میں شہزادہ فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا تھا۔

ایوان شاہی کی جانب سے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی تھی۔ ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شاہی ایوان کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں:پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا


