لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ شائقینِ کرکٹ مختلف انکلوژرز کے ٹکٹ مقررہ نرخوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹکٹوں کی تفصیلات کے مطابق پہلے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہیں، جبکہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں انہی انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے کے ہوں گے۔
پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 600 روپے، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے 700 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ میں 500 روپے اور باقی دو میچوں میں 600 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 400 روپے اور دوسرے و تیسرے میچ کے لیے 500 روپے رکھے گئے ہیں۔
خصوصی انکلوژرز میں اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت پہلے میچ میں 1500 روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جناح اینڈ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 2000 روپے اور آخری دو میچوں کے لیے 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ ہاسپیٹیلٹی گیلری کے ٹکٹ پہلے میچ کے لیے 5000 روپے جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں 6000 روپے رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:چاند نظر آیایا نہیں،یکم شعبان کب ہوگی؟
