ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران گر کر جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کو جلسہ گاہ میں تقریر کے دوران ابوالہیثم کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع شہر کے پرائیویٹ اسپتال منان ہارٹ فاؤنڈیشن لے جایا گیا، جہاں تقریباً ساڑھے چار بجے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما شجاع الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے بالکل پاس کھڑا تھا جب وہ تقریر کر رہے تھے کہ وہ میرے ہاتھوں گر گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابو الہیثم کو اسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یہ ریلی کاشتیہ 3 (صدر) حلقہ سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار امیر حمزہ کو مبینہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف احتجاج میں نکالی گئی۔
یہ ریلی دوپہر 3:30 بجے کاشتیہ میونسپلٹی سے شروع ہوئی، جو این ایس روڈ سے ہوتی ہوئی ایکترا موڑ پہنچی، جہاں ابوالہیثم نے آخری سانس لی۔
مزید پڑھیں:عاملوں کے خلاف بڑا حکومتی قدم، جادو ٹونا کے خلاف کریک ڈاؤن




