اسلام آباد (اوصاف نیوز) سینیٹ نے تعزیرات پاکستان میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ ترمیم میں پاکستان پینل کوڈ میں ایک نئی دفعہ 297A شامل ہے۔
بل کا تعلق جادو ٹونے کی روک تھام سے ہے۔ بل کے مطابق جو کوئی بھی جادوگرنی کرے گا یا اس کی تشہیر کرے گا اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو گی۔ جرم کے مرتکب شخص کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
سینیٹ نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ صوبوں کے حصے سے خواتین کو 10 فیصد اور اقلیتوں کو 5 فیصد کوٹہ دیا جائے۔
سینیٹ نے مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل، فیڈرل کریکولم، ٹیکسٹ بکس بل اور صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی بل کی بھی منظوری دی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ متوقع، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری
