اسلام آباد (اوصاف نیوز) متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ وزارتِ خارجہ نے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ اس وقت یو اے ای میں 3 ہزار 523 پاکستانی شہری قید ہیں۔
تحریری جواب کے مطابق مجموعی طور پر قید پاکستانیوں میں سے 1050 شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ نومبر 2025 تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔
ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے میزبان حکومت کو ارسال کی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا آئی ٹی کے شعبے میں نیا ریکارڈ قائم
