Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

سرکاری گندم کی کروڑوں روپے مالیت کا بڑا انکشاف سامنے آ گیا

شکارپور(اوصاف نیوز) اندرون سندھ کے علاقے شکارپور میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گندم کی غیر قانونی فروخت اور صوبے سے باہر اس کی ترسیل کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ خوراک اور فلور مل مافیا کے گٹھ جوڑ کو پکڑ لیا ہے اور ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر پرویز انڑ اور پی آر سی شکارپور کے انچارج کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور مل کا مالک سجاد اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے اور کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا تھا۔ فلور مل کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری گندم غائب تھی، سرکاری گندم کی 12 ہزار سے زائد بوریاں مبینہ طور پر نجی بروکر کے ذریعے فروخت کی گئیں، کچھ بوریاں مٹی میں ملا دی گئیں، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن آپریشن کے دوران نجی بروکر کے گودام سے 1350 خالی سرکاری تھیلے بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار فوڈ اہلکار سستے آٹے کے سٹالز کے نام پر ہزاروں گندم کی بوریاں فلور مل مالکان کو فراہم کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں اینٹی کرپشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان عوام کو گندم فراہم کرنے کے بجائے سرکاری ملکیت میں پشاور اور ملک سے باہر گندم منتقل کرتے تھے، جن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ریکارڈ، مالیاتی لین دین اور دیگر پہلوؤں کی تفصیلی جانچ جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:یواے ای میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

یہ بھی پڑھیں