Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اسلام آباد میں ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ، نیا مرکز قائم

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ این فائیو مارگلہ کے مقام پر ایک نیا ایم ٹیگ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کے مطابق شہر بھر میں ایم ٹیگ سینٹرز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک ایک لاکھ 69 ہزار 538 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، تاہم بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں پر بروقت ایم ٹیگ لگوائیں۔

مزید پڑھیں‌:سرکاری گندم کی کروڑوں روپے مالیت کا بڑا انکشاف سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں