Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری تک متوقع بارش اور برفباری کے حوالے سے عوام کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث دریائے کابل اور ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔ دیر، چترال، سوات اور کوہستان میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرے سے دوچار علاقوں کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں۔ نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے نشیبی علاقے بھی ممکنہ خطرے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہیں۔

دوسری جانب، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی بدھ سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مزید برآں، نوشکی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران اور چاغی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں