لاہور( اوصا ف نیوز ) بسنت کیلئے اندرون لاہور کے سکولوں کی چھتوں کی نیلامی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ اور والڈ سٹی کو آن بورڈ لے لیا۔ اندرون لاہور میں گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول دہلی گیٹ پر بسنت منائے جانے کا امکان ہے۔
گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ ، گورنمنٹ سکول موچی گیٹ کا نام شامل ہے۔ گورنمنٹ سکول کا بلی محل ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رنگ محل گورنمنٹ کرشن ہائی سکول رنگ محل شامل ہیں ۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی تکیہ سادھواں ، گورنمنٹ سکول شیشہ موتی بازار ہی ڈی جی ایل بھائی گیٹ شامل ہیں ۔
گورنمنٹ آصفہ ماڈل سکول اندرون شیرانوالہ گیٹ ، گورنمنٹ ہائی سکول چونا منڈی اور گوالمنڈی شامل ہیں۔ بسنت تہوار کیلئے سکولوں کی چھتوں کی نیلامی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی منظوری کے بعد کی جائیں گی۔ دریں اثنا محفوظ بسنت کی تیاریاں کمشنر لاہور نے سی سی پی او اور سی ٹی کے ہمراہ سیفٹی کیمپ کا افتتاح کر دیا۔
شہریوں میں مفت راڈز کی تقسیم، ایس او پیز کی خلاف ورزی روکنے کے لیے جدید تھرمل ڈرونز سے سرویلنس بھی ہوگی۔ شہر میں بسنت کی تیاری زوروں سے جاری ہے، شہر میں 100 سیفٹی کیمپس کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو 10 لاکھ مفت سیلنی راڈز کی تقسیم کی جائیگی ۔
کمشنر لاہور مریم خان ہی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او اطہر وحید نے آزادی چوک پر پہلے سیلٹی کیپ کا افتاح کیا اور موٹر سائیکل سواروں کو سیلٹی راڈ ز تقسیم کیے۔ کمشنر لاہور مریم خان کا کہنا ہے کہ محفوظ بسنت کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
سی ٹی او اطہر وحید کا کہنا ہے کہ بسنت کے تین روز مفت ٹرانسپورٹ دی جائیگی ، موٹر سائیکل کا کم سے کم استعمال کریں ۔ لاہور میں بسنت فیسٹیول پر حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی روکنے کے لیے جدید تھرمل ڈرونز سے سرد پلنس بھی ہوگی ۔ سیف سٹی اتھارٹی نے تھرمل ڈرونز کے ذریعے دھاتی ڈور، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لینے کے لیے حکمت عملی بتائی ۔
مزید پڑھیں:معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی




