Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

(اوصاف نیوز)معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے گردش کرنیوالی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے شوہر روہن پریت سنگھ سے طلاق کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ازدواجی تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔

گزشتہ دنوں نیہا ککڑ کے ایک بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں، جس میں انہوں نے کام اور رشتوں سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

37 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں ان کے شوہر اور خاندان کو نہ گھسیٹیں، آج میں جو کچھ بھی ہیں، اپنے گھر والوں کی وجہ سے ہیں،براہِ کرم میرے شوہر اور خاندان کو اس میں شامل نہ کریں، میں کچھ اور لوگوں اور نظام سے دکھی ہوں،اپنےشوہر یا خاندان سے نہیں۔

معروف گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر جذباتی ردِعمل دینا ان کی غلطی تھی کیونکہ میڈیا معمولی بات کو بھی بڑا بنا دیتا ہے، انہوں نے اس واقعے سے سبق سیکھ لیا ہے۔

آخر میں گلوکارہ نے کہا کہ وہ آئندہ اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کریں گی اور جلد بھرپور انداز میں واپسی کریں گی، انہوں نے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ نیہا ککڑ کی جانب سے کام، رشتوں اور ذمہ داریوں سے وقفہ لینے والی پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھی، جس کے بعد طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں، تاہم اب گلوکارہ نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:شیفالی کی موت کیسے ہوئی شوہر نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

یہ بھی پڑھیں