اتر پردیش (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج (الہ آباد) میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مائیکرو لائٹ تربیتی طیارہ پریاگ راج میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز کے دوران پریاگ راج میں تالاب میں گر گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور انہیں بچا لیا گیا۔ زمین پر کسی شہری کی ہلاکت یا املاک کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عید سے پہلے اہم حکومتی سرپرائز کا عندیہ


