لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ویب سائٹس شہریوں سے ای چالان کے ذریعے غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں وصول کرنے میں ملوث تھیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں تاکہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا جرات مندانہ موقف سامنے آگیا

