Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نےعوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نےعوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت توانائی کی قیمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے اور عوام کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہارون اختر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری شعبے میں بہتری آئی ہے اور پاکستان اپنی تاریخ کی پہلی مائیکرو اکنامک نمائش کا انعقاد کرنے جا رہا ہے، جو لاہور ایکسپو سینٹر میں 24 سے 26 جنوری تک ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی ترجیح پیداواری شعبے اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی ہے، اور یہ نمائش اسی مقصد کو سامنے رکھ کر منعقد کی جا رہی ہے۔

ہارون اختر نے مزید کہا کہ حکومت کو معیشت کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے، جن کے مثبت نتائج آج سامنے آ رہے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اور کم ہوتے پالیسی ریٹ سے معیشت کی بہتری کا واضح اشارہ مل رہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں جلد نئی انڈسٹریل پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس میں توانائی کی قیمتوں میں مزید کمی اور عوامی تنخواہوں میں اضافے کے اقدامات شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں ٹریفک قوانین کی پاسداری 100 فیصد یقینی،تفصیلات جاری کر دی گئیں

یہ بھی پڑھیں