Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی پاسداری 100 فیصد یقینی،تفصیلات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد (اوصاف نیوز)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فوری فراہمی اور ٹریفک قوانین کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

اعداد و شمار کے مطابق 16 ہزار شہریوں نے لرننگ جبکہ 15 ہزار شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ اسی دوران 15 ہزار شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زائد قانون شکن عناصر کے خلاف ایکشن لیا گیا، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 6 ہزار سے زائد شہریوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

اسی طرح 13 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی، 500 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ 450 کم عمر ڈرائیورز کے چالان کرتے ہوئے والدین سے بیانِ حلفی بھی طلب کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی تولہ 5لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں