Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اوصاف نیوز)عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں جیوپولیٹیکل صورتحال میں بہتری کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے اور فی تولہ قیمت 30 روپے کم ہو کر 9 ہزار 904 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4,832 ڈالر پر آ گیا ہے، جبکہ عالمی اور مقامی مارکیٹس میں مجموعی طور پر قیمتوں میں کمی کا سبب جیوپولیٹیکل حالات میں بہتری اور عالمی سطح پر طلب میں کمی قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ کے مکمل نام کا اعلان

یہ بھی پڑھیں