کراچی (اوصاف نیوز) صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے گل پلازہ کا دورہ کیا، متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرض دینے کا اعلان کردیا۔ سانحہ گل پلازہ کے اندوہناک سانحے کے بعد صدر ڈبلیو ایچ او سلمان اقبال گل پلازہ کا دورہ کیا، انھوں نے صدر گل پلازہ یونین تنو یرپاستا اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور کہا کہ گل پلازہ متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرضہ دوں گا
سلمان اقبال نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح سے گل پلازہ متاثرین کےساتھ کھڑا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ سے صرف کراچی نہیں پورے ملک کو معاشی سپورٹ ملتی تھی، تاجرکام کریں اور کاروبار چلائیں۔
صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے اپنے دورے میں متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ گل پلازہ صرف کراچی نہیں پورے ملک کیلئے سانحہ ہے۔
سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ کی وجہ سے سامان پورے پاکستان میں جاتا ہے، دکانداروں کے گھر کے اخراجات گل پلازہ سے نکلتے تھے، دکانداروں کو یہاں تک کہا کہ ہم آپ کو 5 سے 6 ارب روپے کا قرض دینے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نےعوام کو خوشخبری سنا دی




