(اوصاف نیوز)ٹاؤن شپ میں دسویں جماعت کے ایک نوجوان طالبعلم نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عثمان نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ کے گھر والوں اور ساتھیوں سے بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے حساس معاملات میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں:صدر ڈبلیو ایچ او کا گل پلازہ کا دورہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا