دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطری حکومت نے پاکستانی ڈاکٹروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سی پی ایس پی کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے لائسنس کی کیٹیگری کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قطر اب سی پی ایس پی فیلوشپ کو ترجیحی بنیادوں پر تسلیم کرے گا، پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے میٹرک کے پرو امتحانات ملتوی کرنے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
فیصلے سے قبل قطر نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی متعلقہ قابلیت اور معیارات کا جائزہ لیا، جائزہ کے بعد قطر نے بنیادی خصوصیات میں CPSP کی پہلی فیلوشپ کو تسلیم کیا، جائزہ کے بعد قطر نے بنیادی ذیلی خصوصیات میں CPSP کی دوسری فیلوشپ کو بھی تسلیم کیا۔
بنیادی ذیلی خصوصیات میں دوسری فیلوشپ کو قطر میں لائسنسنگ کے لیے تسلیم شدہ اسپیشلٹی سرٹیفکیٹ کے دوسرے زمرے میں شامل کیا گیا ہے، تاہم، اس کے لیے، ڈاکٹروں کو پرائمری اسپیشلٹی میں پہلی فیلوشپ کا ہونا ضروری ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق قطری اقدام کے بعد قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے، اس سے پاکستانی ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ نقل و حرکت میں بھی آسانی ہوگی، پاکستانی ڈاکٹر قطر کے صحت عامہ کے نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس کو پھر نشانہ بنا دیا گیا


