Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جعفر ایکسپریس کو پھر نشانہ بنا دیا گیا

شکارپور (اوصاف نیوز) سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکہ کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، جبکہ پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق شکارپور میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:شاداب خان کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں