لاہور (اوصاف نیوز) پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ انجری سے واپسی پر سب سے مشکل مرحلہ ’’ری ہیب‘‘ ہوتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی ہے، جب آپ اچھا نہیں کھیلتے تو آپ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شائقین آپ سے اچھا کھیلنے کی توقع رکھتے ہیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سری لنکا جیسی پچز نہیں ہوں گی تاہم ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کریں گے، جب کھلاڑی پاکستان کے لیے اچھا نہیں کریں گے تو تنقید ہوگی۔ قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا کھلاڑی ہوگا اس پر اتنی ہی زیادہ تنقید ہوگی۔ بابر اعظم اپنی کارکردگی پر بہت محنت کر رہے ہیں جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ جب میں اچھی بولنگ کروں گا تو میں ٹیم میں ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انجری کے بعد ان کی بڑی سرجری ہوئی اور پھر ری ہیب کیا گیا اور اس دوران گھر والوں نے کافی کھیل کود کیا۔ ہر ٹیم کی اپنی طاقت ہوتی ہے، آپ اسے دیکھ کر اندازہ نہیں لگا سکتے۔ امید ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز میں بڑا سکور نہیں بنے گا اور اگر بنتا ہے تو ہم اس کے مطابق کھیلیں گے۔ ٹیم نے حال ہی میں کافی پرفارمنس دکھائی ہے اور کنڈیشنز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
مزید پڑھیں:تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کی پیش گوئی


