سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بدسلوکی کے بعد اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب جیسن گلیسپی نے میگا ایونٹ میں بنگلہ دیش کے اخراج اور سکاٹ لینڈ کی شمولیت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلہ سازی کے عمل کے بارے میں سوال پوچھا۔
Jason Gillespie deleted his post on X today in which he questioned the ICC for not allowing Bangladesh to play outside India. 😯🤔 Why @dizzy259 ? pic.twitter.com/WyA4Qwdhmr
— CricFollow (@CricFollow56) January 25, 2026
ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں جیسن گلیسپی نے سوال کیا تھا کہ ‘کیا آئی سی سی مجھے بتائے گا کہ بنگلہ دیش اپنے میچز بھارت سے باہر کیوں نہیں کھیل سکتا؟ ماضی میں بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے انہیں پاکستان سے باہر میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔ کیا کوئی اس کے پیچھے کی منطق بتا سکتا ہے؟‘‘
پوسٹ کے بعد سابق فاسٹ بولر کو انتہائی منفی اور گالی گلوچ کے تبصرے ملنے لگے جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا، جس کے جواب میں گلیسپی نے کہا کہ انہیں ایک سادہ سا سوال پوچھنے پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے۔
مزید پڑھٰیں:اداکارہ ثروت گیلانی کا حیران کن انکشاف سامنے آ گیا
