Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اداکارہ ثروت گیلانی کا حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

لاہور (شوبز ڈیسک) باصلاحیت اداکارہ ثروت گیلانی کے ایک حالیہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ثروت گیلانی نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں جلد ہی اپنی پہچان بنائی اور اپنے آپ کو اگلی صف کی بہترین اداکاراؤں میں منوایا۔

ثروت گیلانی جہاں اپنی اداکاری اور کردار پر خصوصی توجہ دیتی ہیں وہیں وہ اپنی جلد اور فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔

ان کے چاہنے والے بھی سوشل میڈیا پر ان سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کے چہرے کی تبدیلی کو دیکھا۔

ثروت گیلانی بھی ایک وائرل ویڈیو کلپ میں اسی تبدیلی پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ قبل ناک کی سرجری کروائی تھی لیکن اس کی وجہ صرف خوبصورتی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔

ثروت گیلانی کے مطابق کالج کے دنوں میں وہ اکثر بیہوش ہو جاتی تھیں اور ایک دن وہ باتھ روم میں بیہوش ہو کر سنک سے ٹکرا گئیں۔

اس ہولناک حادثے کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ ثروت کا مزید کہنا تھا کہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی شدید متاثر ہوئی اور وہ زخمی ہوگئیں۔

ثروت گیلانی نے مزید بتایا کہ جب وہ ہوش میں آئیں تو ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا اور ان کے کپڑوں پر پھیل گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے اور والدہ کے اصرار پر ناک کی ہنگامی سرجری کروائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد نہ صرف میرے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ اکثر بیہوش ہونے کے واقعات بھی ختم ہوگئے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ثروت گیلانی نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل پہلوؤں پر کھل کر بات کی ہو۔

اس سے قبل وہ دماغی صحت اور اپنی ذاتی جدوجہد کے حوالے سے اعترافات بھی کرچکی ہیں جنہیں کافی توجہ حاصل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:متحدہ عرب امارات کا ایران کے لیے اہم اقدام، بڑی خبر سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں