لاہور (اوصاف نیوز) بھارت میں مہلک نپاہ وائرس کے پھیلنے کے باعث آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 خطرے میں آ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، رواں سال 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو بھارت میں نئے نپاہ وائرس کے کیسز کے سامنے آنے کے بعد سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ مغربی بنگال میں وائرس کے 5 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا تو یہ نہ صرف ورلڈ کپ کی تیاریوں بلکہ رسد، حفاظتی انتظامات اور سفری شیڈول پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ نپاہ وائرس کی وبا نے عالمی کرکٹ کی اس بڑی تقریب کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے، جس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول میں ممکنہ تبدیلیوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹیج اور تھیٹر سےمتعلق اہم حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
