Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسٹیج اور تھیٹر سےمتعلق اہم حکومتی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے سٹیج اور تھیٹرز کے 132 گانوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ یا کمرشل تھیٹرز کے اندر پرفارمنس کی اجازت نہیں ہوگی۔

فہرست میں شامل گانوں کے بول انتہائی نامناسب ہیں، مقبول گانا ’نِک دا کوکا‘ بھی فہرست میں شامل ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل گانوں کو شہر میں بھی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹرز کو کام کے اوقات کار کی پابندی اور کیمروں کو فعال رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تھیٹر ہال جو اوقات کار کی پابندی نہیں کرتا یا کیمرے بند کرتا ہے اسے سیل کر دیا جائے گا۔

کونسل کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سینما گھروں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اپریل 2025 میں پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مالکان معاہدے کے مطابق تھیٹر چلانے کے پابند ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:اداکار ہریتک روشن کی بیساکھیوں پر چلنے کی ویڈیو وائرل، مداحوں میں تشویش کی لہر

یہ بھی پڑھیں