Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

فاسٹ بولر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

34 سالہ رچرڈسن نے بگ بیش لیگ سیزن کے اختتام پر انسٹاگرام پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

کین رچرڈسن نے سڈنی سکسرز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم وہ اس سیزن میں صرف 2 میچ ہی کھیل سکے۔ وہ بگ بیش لیگ کے افتتاحی سیزن سے ہی اس کا حصہ ہیں۔

رچرڈسن نے اپنے بگ بیش کیریئر کا اختتام ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پانچویں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر کے طور پر کیا۔ انہوں نے 142 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنے بیان میں کین رچرڈسن نے کہا کہ میں بگ بیش لیگ کے اختتام پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ 2009 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے، میں محسوس کرتا ہوں کہ میں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کیا ہے اور اب اس شاندار سفر کو ختم کرنے کا صحیح وقت ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈسن نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

وہ آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ تھے جس نے متحدہ عرب امارات میں 2021 کا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا، جبکہ اس نے 2019 کے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ، رچرڈسن نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی حصہ لیا، جن میں انڈین پریمیئر لیگ، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، دی ہنڈریڈ اور آئی ایل ٹی ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری ،اسپین کا غیر دستاویزی تارکین وطن کے بارے میں اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں