Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بلوچستان حکومت نے اہم محکمہ ختم کرنے کی منظوری دیدی

کوئٹہ (اوصاف نیوز) حکومت بلوچستان نے صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

بلوچستان میں محکمہ مذہبی امور کو ختم کر کے زکوٰۃ فنڈ میں 4 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ مذہبی امور میں 450 کے قریب آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں اور محکمہ کی جائیدادیں، گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو منتقل کر دیا جائے گا۔

صوبے سے محکمہ مذہبی امور کے خاتمے کا نوٹیفکیشن 1 ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد صوبائی سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کو دے دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ضلع میں تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیا جائے گا اور ڈویژن کے عملے کو کمشنر کے حوالے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اربوں روپے کے منصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں