Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گل پلازہ سانحے پر وزیراعلی سندھ کو فوراؑ مستعفی ہونا چاہیے: منعم ظفر

کراچی(اوصاف نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گل پلازہ سانحے کے ذمہ دار مرتضیٰ وہاب ہیں وزیر اعلیٰ سندھ کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

منعم طفر کا کہنا تھا کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود گل پلازہ سانحے کی باقیات ابھی تک ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 87 افراد سانحے میں شہید ہوئے ہیں لیکن صرف 42 افراد کی باقیات ورثا کے حوالے کی گئی ہیں، شہر میں سانحے ہوتے جا رہے ہیں اور سارے محکمے ایسی تصویر پیش کر رہے ہیں کہ پراپر ڈریس نہیں تھی،کٹ موجود نہیں تھے۔

انہون نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم اے کہیں نظر نہیں آتا ،ایم ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور 1122 سارے ادارے ناکام ہو چکے ہیں اس

منعم ظفر نے کہا پہلے کہا گیا کہ 84 ارب روپے پیکج تیار کیا ہے ،آپ کی پارٹی کا ہی کوئی دوسراآجاتا لیکن آپ یہ کام نہیں کررہےہیں پھربتایا گیا کےایم سی 46ارب روپےترقیاتی کام کرے گی جبکہ 3 دن پہلے21ارب ڈیولپمنٹ فنڈ کا نام لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:گھر بیٹھے شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 ٹریفک چالان پہنچ گئے، زندگی ہی الٹ گئی

یہ بھی پڑھیں